لاہور (خصوصی نامہ نگار)جے یو آئی پنجاب کے امیر مولانا ڈاکٹر قاری عتیق الرحمن نے جے یو آئی جنوبی پنجاب کے اضلاع وتحصیلوں کے ذمہ داران کا مشترکہ اجلاس 29اکتوبر کو ملتان جامعہ قاسم العلوم میں طلب کر لیا ہے اجلاس کے مہمان خصوصی پی ڈی ایم کے صدر اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ہوں گے ۔یہ بات جے یو آئی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات محمد اقبال اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔