لاہور(کامرس رپورٹر) وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت نے کہا ہے کہ واساز کی استعداد کار میں اضافے اور خدمات کی فراہمی میں بہتری کیلئے لاہور سمیت تمام بڑے شہروں میں پانی کے غیر قانونی کنکشنز ختم کیے جائیں گے۔ رہائشی اور کمرشل علاقوں کی قدر اور گھروں کے رقبہ کے اعتبار سے ٹیرف پر نظر ثانی کی جائیگی۔ واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسیوں میں بجلی کے اخراجات میں کمی کیلئے وفاقی حکومت سے مقررہ نرخوں پر نظر ثانی کی درخواست کی جائیگی۔ کم آمدن والے صارفین پر بوجھ میں کمی لائی جائیگی۔وہ صوبائی وزراء کی کمیٹی برائے ریسورس موبلائزیشن 2020-21کے دوسرے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔
صوبائی وزیر نے واسا کے مجوزہ بزنس پلان کی منظوری دیدی۔
لاہور سمیت پانی کے غیر قانونی کنکشنز ختم کئے جائیں : مخدوم ہاشم جواں بخت
Oct 21, 2020