کراچی (نوائے وقت رپورٹ) لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے دست راست تاج محمد عرف تاجو کو پاکستان لانے کے لیے ریڈ وارنٹ جاری کردیے گئے۔ عزیر بلوچ کا قریبی ساتھی اور لیاری گینگ وار کا اہم کارندہ تاج محمد عرف تاجو کو پاکستان لانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔نیشنل سینٹرل بیورو انٹرپول اسلام آباد کی جانب سے کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کو خط لکھا گیا جس کے بعد گرفتاری کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے بھی استاد تاجو کے حوالے سے تفصیلات لی جائیں اور انٹرپول ہیڈ کوراٹر فرانس کو ارسال کرکے ملزم کی گرفتاری یقینی بنائی جائے۔ واضح رہے کہ لیاری گینگ وارکے سرغنہ عزیر بلوچ کو رینجرز نے 30 جنوری 2016ء کوکراچی کے مضافاتی علاقے سے گرفتار کیا تھا۔