بریسٹ کینسر آگاہی ‘ شوکت خانم ہسپتال کی جانب سے مینار پاکستان کو گلابی روشنیوں سے سجادیا گیا

لاہور (پ ر) شوکت خانم ہسپتال کی جانب سے  بریسٹ کینسر کے حوالے سے آگاہی کیلئے جاری مہم  میں مینار پاکستان کو گلابی روشنیوں سے سجادیا گیا ۔  شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور ریسرچ سنٹر کی جانب سے یکم اکتوبر کو اس سلسلے میں آگاہی مہم کا آغاز ایوان صدر، پارلیمنٹ ہائوس وزیر اعظم سیکرٹریٹ اور کیبنٹ ڈویژن کوگلابی روشنیوں سے سجانے سے کیا گیا تھا۔  ہسپتال کے نگران چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر محمد عاصم یوسف نے دیگر ڈاکٹرز اور عملے کے ہمراہ روشنیا ں جلانے کا آغاز کیا۔انہوںنے کہا کہ   پاکستان میں بریسٹ کینسر کی شرح ایشیا میں سب سے زیادہ ‘ کم کرنے کا سب سے بہترین حل اس بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی اور بر وقت تشخیص ہے ۔
 تمام خواتین کو چاہیے کہ وہ  باقاعدگی سے ہر مہینے اپنا معائنہ ضرور کریںاور کسی بھی قسم کی غیر معمولی تبدیلی کی صورت میں فوری طور پر ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔ اس مرض کی بر وقت تشخیص سے جان بچنے کا امکانات 90فیصد سے بھی زیادہ ہو سکتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تقریباًہر 9میں سے ایک خاتون اس مرض کا شکار ہو سکتی ہے اوراس مرض کی وجہ سے ہمارے ملک میںہر سال ہزاروںخواتین موت کا شکار ہو جاتی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن