مظفرگڑھ ( نوائے وقت رپورٹ) مظفرگڑھ میں امداد سے چلنے والا مختاراں مائی کا گرلز ماڈل سکول فنڈز کی قلت کے باعث بند کردیا گیا۔سکول کی بندش کے باعث 6 سو سے زائد طالبات تعلیم سے محروم ہوگئیں۔ مختاراں مائی کے مطابق فنڈز نہ ہونے کے باعث سکول کوچلانا ممکن نہیں ہے، 4 ماہ قبل سکول کومحکمہ تعلیم کے نام کر دیا گیا تھا لیکن محکمہ تعلیم کی جانب سے ابتک ٹیچرزکی تنخواہوں اوردیگر اخراجات کے لیے بجٹ مختص نہیں کیا جا سکا۔ مظفرگڑھ کے سی ای او ایجوکیشن سید کوثرحسین شاہ نے تصدیق کی کہ سکول کو محکمہ تعلیم کے نام کیا جا چکا ہے۔ ٹیچرز کی تنخواہوں اوردیگراخراجات کے لیے 2 کروڑ روپے سے زائد کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ سید کوثر حسین شاہ کے مطابق بجٹ کی منظوری کے لیے 2 ماہ قبل سمری ڈیپارٹمنٹ کو بھیجی گئی تھی۔ بجٹ منظورہونے کے بعد سکول کھول دیاجائے گا۔
مظفرگڑھ: فنڈزکی قلت، مختاراں مائی کا گرلز ماڈل سکول بند کر دیا گیا
Oct 21, 2020