اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)فورسز کے 13افراد کوسول سروس آف پاکستان میں شامل کرلیا گیا ہے۔فیڈرل پبلک سروس کمیشن (FPSC) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فورسز کے تینوں اداروں بری ، بحری اور فضائیہ سے 13آفسران کو سول سروس میں شامل(انڈکٹ )کردیا گیا ہے ۔ آفسران نے ایف پی ایس سی کا باقاعدہ ٹیسٹ پاس کرلیا ہے ، ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد ان کی خدمات بطور سول سرونٹس لے لی گئی ہیں ۔سول سروس میں شامل ہونے کے بعد وہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے تحت کام کریں گے جبکہ ان کی ٹرانسفر اینڈ پوسٹنگ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کرے گی ۔اعلیٰ آفسران کی ٹرانسفر اینڈ پوسٹنگ ، تقرری کی فائنل اتھارٹی وزیر اعظم آف پاکستان ہیں۔
فورسز کے 13افسران کوسول سروس آف پاکستان میں شامل کرلیا گیا
Oct 21, 2020