انڈونیشیا کا امریکی جاسوسی  طیاروں کی میزبانی سے انکار

جکارتہ (نیٹ نیوز) انڈونیشیا نے امریکی جاسوسی طیاروں کی میزبانی سے انکار کر دیا ہے۔ امریکی منصوبے کے تحت سمندری نگرانی کے پی ایٹ پوسائیڈن طیاروں کو انڈونیشیا میں اتر کر ایندھن لینا تھا۔ تاہم ایک سینئر انڈونیشی عہدیدار نے بتایا کہ یہ امریکی منصوبہ مسترد کر دیا گیا ہے۔ 
اس حوالے سے امریکا نے جولائی اور اگست میں انڈونیشیا سے اعلیٰ سطحی رابطے بھی کیے۔ اس حوالے سے تاہم امریکی محکمہ دفاع یا انڈونیشیا میں قائم امریکی سفارتخانے کی جانب سے کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن