آئی جی سندھ دیگر پولیس افسروں کی پہلے چھٹی کیلئے درخواستیں، پھر 10 روز کیلئے مؤخر

کراچی (نوائے وقت رپورٹ)آئی جی سندھ اور دیگر اعلیٰ افسروں نے کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف مقدمے اور گرفتاری کے معاملے پر پہلے چھٹی کیلئے درخواستیں دیں‘ پھر  10 روز کیلئے مؤخر کر دیں۔ بلاول بھٹو آئی جی سندھ مہر مشتاق کے گھر گئے۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور کابینہ کے ارکان بھی ساتھ تھے۔ بلاول نے آئی جی اور دیگر پولیس افسروں کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ بلاول اور مراد شاہ کی آئی جی سندھ سے ملاقات کے دوران دیگر پولیس افسر بھی موجود تھے۔ بعدازاں سندھ پولیس کی طرف سے ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی جی اور دیگر پولیس افسروں نے چھٹیاں 10 روز کیلئے مؤخر کر دی ہیں۔ سندھ پولیس نے ٹویٹ میں کہا کہ فیصلہ ملک و قوم کے مفاد میں کیا۔ انکوائری کا نتیجہ آنے تک چھٹیاں مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ ہم آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ‘ بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ کے مشکور ہیں۔ بلاول بھٹو نے بطور سربراہ حکمران جماعت اعلیٰ پولیس افسران کے سامنے کراچی واقعے کی مذمت کی۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ پولیس نے دہشت گردی اور جرائم کیخلاف قابل ستائش خدمات سرانجام دی ہیں۔ سندھ پولیس نے ملک دشمن عناصر کیخلاف مثالی کارنامے انجام دیئے۔  کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف مقدمے اور گرفتاری کے معاملے پر آئی جی سندھ مشتاق مہر غیر معینہ مدت تک چھٹی پر چلے گئے تھے۔ چھٹی کی درخواست دینے والے سندھ پولیس کے افسروں میں ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ثاقب میمن‘ کراچی پولیس چیف  غلام نبی میمن‘ ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب‘ ڈی آئی جی میر پور خاص ذوالفقار لاڑسک‘ ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید اکبر ریاض‘ ڈی آئی جی ویسٹ عاصم قائم خانی‘ ڈی آئی جی ایسٹ سلمان صدیق‘ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد‘ ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ عمران یعقوب منہاس‘ ڈی آئی جی سپیشل برانچ قمر الزمان‘ ڈی آئی جی ایڈمن امین یوسفزئی‘ ڈی آئی جی سی آئی اے عارف حنیف‘ ڈی آئی جی حیدر آباد  نعیم شیخ‘ ڈی آئی جی سکھر فدا حسین جتوئی‘ ڈی آئی جی نواب شاہ مہر نواز  شیخ اور ایس ایس پیز شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...