لاہور (کلچرل رپورٹر) پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین میاں امجد فرزند کی زیر صدارت تنظیم کا اجلاس منعقد ہوا جس میں شان ، سنگیتا ، مسعود بٹ ، ناصرادیب ، اداکار ندیم ، چودھری اعجاز کامران ، فیاض خان ، صفدر خان ، شہزاد رفیق ، جاوید وڑائچ ، فیصل بخاری ، شیخ اکرم، ملک جونی حاجی ذوالفقار علی مانا، صفدر ملک اور قیصر ثناء اللہ خان نے شرکت کی۔ اجلاس میں ابتدائی طور پر فلمسازی کا عمل شروع کرنے کیلئے10 فلمسازوں نے پانچ پانچ لاکھ روپے جمع کرادئیے تاکہ نئی فلمیں شروع ہو سکیں۔ سنیما اور فلم انڈسٹری کا بحران ختم ہو سکے۔ میاں امجد فرزند نے کہاکہ میں کراچی والوں کو ساتھ لے کر چلوں گا۔ہم کراچی کے فنکاروں کو اپنی فلموں میںکاسٹ کریں گے۔ میاں امجد فرزند نے سید نور ، ناصر ادیب کو کہانیاں لکھنے کیلئے کہہ دیا ہے۔ ہدایتکار مسعود بٹ ، حسن عسکری اور الطاف حسین دائود بٹ سید نور ، سنگیتا فلمیں ڈائریکٹ کریں گے۔ چیئرمین آرٹسٹس پروڈیوسرز پنجاب تھیٹر ایسوسی ایشن قیصر ثناء اللہ خان نے پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے بینر تلے فلمسازی کا عمل شروع ہونے پر چیئرمین فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن میاں امجد فرزند کو مبارکباد پیش کی ہے۔