گلوکارہ میشا شفیع کی ہتک عزت کے دعوے پر کارروائی روکنے کی درخواست مسترد

لاہور( کلچرل رپورٹر )ایڈیشنل سیشن جج یاسر حسین نے گلوکارہ میشا شفیع کی ہتک عزت کے دعوے پر کارروائی روکنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے میشا شفیع کے گواہوں کو 27اکتوبر کو طلب کر لیا ۔
ایڈیشنل سیشن جج یاسر حسین نے میشا شفیع کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔میشا شفیع نے سائبر کرائم کی  ایف آئی آر کا فیصلہ ہونے تک دعوے پر کارروائی روکنے کی استدعا کی تھی ۔ علی ظفر کے وکیل کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ میشا شفیع تاخیری حربے استعمال کررہی ہیں،میشا شفیع کے صرف پانچ گواہ مقدمے میں نامزد ہیں ،استدعا ہے کہ عدالت ہتک عزت کے دعوے پر کارروائی مکمل کرے۔

ای پیپر دی نیشن