لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) سموگ میں مسلسل اضافے کے باعث پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹی ٹونٹی میچز لاہور سے راولپنڈی منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی کا میڈیکل سٹاف اور حکام اس حوالے سے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، اگر سموگ کی شرح میں اسی طرح اضافہ ہوتا رہا تو ون ڈے سیریز مکمل ہونے کے بعد تینوں ٹی ٹونٹی میچ بھی راولپنڈی میں ہی کروائے جا سکتے ہیں۔