پاکستان سوکر فٹ سال فیڈریشن کے وفد کی ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری سے ملاقات

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان سوکر فٹ سال فیڈریشن کے وفد نے قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری سے ملاقات کی، وفد کی قیادت اسلام آباد سوکر فٹ سال ایسوسی ایشن کے چیئرمین چوہدری ضیاء نے کی، اس موقع پر پاکستان سوکر فٹ سال فیڈریشن کے سنیئر نائب صدر عدنان احمد ملک اور ایسوسی ایٹ سیکرٹری سید عدنان شاہ بھی موجود تھے، ملاقات میں قومی سوکر فٹ سال چیمپئن شپ کوئٹہ میں منعقد کروانے کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے وفد کو ملک میں کھیلوں کے فروغ کیلئے مکمل تعاون کا یقین دلایا،  عدنان احمد ملک نے قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری کو  یاد گار شیلڈ پیش کی۔

ای پیپر دی نیشن