ہنر مند افرادی قوت نے ملکی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ، عارف علوی 

اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہنر مند افرادی قوت نے ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں مارکیٹ کی طلب کو سامنے رکھ کر ہنر مند افرادی قوت تیار کرنی چاہیے۔ صدر گذشتہ روز نیشنل سکلز یونیورسٹی کی سینٹ کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد مختار نے سکلز یونیورسٹی کی کارکردگی اور اہداف کے بارے میں بریفنگ دی۔ وائس چانسلر نے مجوزہ تعلیمی پروگرام سے بھی اجلاس کو آگاہ کیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود بھی موجود تھے۔ صدر نے نیشنل سکلز یونیورسٹی کی انتظامیہ سے کہا کہ موجودہ دور میں ترقی کا راز اعلیٰ درج کی ہنر مند افرادی قوت کی تیاری ہے۔ اجلاس میں یونیورسٹی کی سینیٹ کے منٹس کی بھی منظوری دی گئی۔ 

ای پیپر دی نیشن