عثمان بزدارانتہائی دیانتداری سے عوامی خدمت میں مصروف ، فیاض الحسن  

Oct 21, 2020

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بلاول زرداری کی جانب سے وزیر اعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار پر تنقید کے جواب میں کہا ہے کہ نااہلوں کے پلیٹ فارم پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سے شاید بلاول کو وزیر اعلٰی سندھ اور سندھ حکومت کی نااہلی، نکما پن اور بیڈ گورننس نظر نہیں آئی انہوں نے کہا کہ گندم خریداری، ٹیکس کولیکشن اور کوویڈ-19 کے خلاف جنگ میں ناکامیوں نے سندھ حکومت کی نااہلی پر مہر ثبت کر دی ہے رہی سہی کسر مزار قائد پر کیپٹن صفدر کی ہلڑ بازی کے خلاف درج ایف آئی آر میں مراد علی شاہ کے ناکامی کے اعتراف نے پوری کر دی وزیر اعلٰی سندھ مراد علی شاہ نے تسلیم کر لیا کہ انکا سندھ انتظامیہ اور آئی جی سندھ پر کوئی کنٹرول نہیں دوسری جانب وزیر اعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار انتہائی دیانتداری، خلوص نیت اور مسلسل جدوجہد سے پنجاب کی عوام کی خدمت میں مصروف ہیں گزشتہ سوا دو سال میں وزیر اعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کوویڈ-19 کے خلاف جنگ میں کامیابی، ٹڈی دل کے خاتمے اور گندم کی ریکارڈ پروکیورمنٹ جیسے کارہائے نمایاں سرانجام دیئے ہیں سالانہ ٹیکس کولیکشن کے اہداف کا حصول اور 50 لاکھ خاندانوں میں صحت انصاف کارڈز کی تقسیم بھی سردار عثمان بزدار کی پرفارمنس کی مثالیں ہیں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بیشتر آزاد سروے اور عدالتوں کے ریمارکس کے مطابق بھی وزیر اعلٰی پنجاب چاروں صوبوں میں فہرست اور نمایاں رہے ہیںمراد علی شاہ اور سندھ حکومت کا سب سے بڑا اور واضح کارنامہ ملک میں دانستہ آٹا بحران لانا ہے جبکہ سردار عثمان بزدار اور پنجاب حکومت کا تعارف عوام دوست منصوبے اور گڈ گورننس ہیں۔

مزیدخبریں