اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ نے کراچی میں چائینہ کٹنگ کے ملزم جاوید اقبال کو وعدہ معاف گواہ بنانے کے خلاف درخواست خارج کردی کراچی میں چائنہ کٹنگ کے ملزم جاوید اقبال کی وعدہ معاف گواہ بنانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی دوران سماعت وکیل سردار لطیف کھوسہ نے کہانیب نے قانون کی دھجیاں اڑائی ہیں، جس پر جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کہاآج کل سیاسی تقاریر زیادہ اور قانون کی بات کم ہوتی ہے،ہر بات پر کہا جاتا ہے کہ قانون کی دھجیاں اڑائی گئیں، لوگوں کا سارا زور صرف ٹی وی کے ٹکرز چلوانے پر ہوتا ہے،کھوسہ صاحب آپ قانونی بندے ہیں لیکن بات سیاسی کر رہے اپنے دلائل میں وکیل لطیف کھوسہ کی جانب سے سعد رفیق کیس کے فیصلے کا حوالہ دیا گیا جس پرجسٹس مظاہر نقوی نے کہا سعد رفیق کیس کے فیصلہ کی آبزرویشنز عبوری ہے،عدالتی آبزرویشنز کو حتمی مان لیا جائے تو پھر ٹرائل کیسے ہوگا،وکیل لطیف کھوسہ نے کہانیب عدالتی فیصلوں کیساتھ فراڈ کرتا ہے،کیا نیب کو عدالتی فیصلوں کیساتھ فراڈ کی اجازت دی جا سکتی ہے،جس پر جسٹس مظاہر نقوی نے کہاکسی ادارے پر کمنٹس نہیں کریں گے، آپ کو جو تحفظات ہیں وہ ٹرائل کورٹ کو بتائیں وعدہ گواہ پر اعتراض پہلے ٹرائل کورٹ میں اٹھائیں، فوجداری قانون سمجنے والے کے منہ سے یہ بات اچھی نہیں لگتی،ملزم جاوید اقبال پر 19 ایکڑ سرکاری زمین پر قبضے اور تعمیرات کا الزام ہے۔