راولپنڈی(جنرل رپورٹر) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج راجہ پر ویز اختر نے 14سالہ لڑکی کو اغوا کرکے ایک کروڑ روپے تاوان طلب کرنے کے مقدمہ میں نامزد3ملزمان کو2،2 مرتبہ سزائے موت اور منقولہ و غیر منقولہ جائیداد ضبط کرنے کی سزا سنا دی ہے،تھانہ روات پولیس نے رواں سال مارچ میںعابد ،عامر اور ریاض احمدکے خلاف مقدمہ درج کیا تھا ،سیف الرحمان کی مدعیت میں درج ہونے والے مقدمے میں الزام تھا کہ ملزمان اس کی 14سالہ بیٹی مسماۃ(ع)کو اغوا کرکے آزاد کشمیر کے علاقے باغ لے گئے جہاں سے اس کے لواحقین سے رابطہ کرکے لڑکی کو چھوڑنے کے عوض ایک کروڑ روپے تاوان طلب کیا ، ملزمان نے 30لاکھ روپے وصول کرکے 14سالہ مسماۃ (ع) کو چھوڑ دیا تھاجبکہ پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے تاوان کی مد میںلئے گئے 30لاکھ روپے برآمد کرلئے تھے،گزشتہ روزٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے تینوں ملزمان کو2،2 مرتبہ سزائے موت اور منقولہ و غیر منقولہ جائیداد ضبط کرنے کی سزا سنا دی ہے۔