کراچی (نیوز رپورٹر)پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پاک سر زمین پارٹی ووٹر کو عزت دلوائے گی، ہم مسلم لیگ کے نعرے کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔ کرسی گرانے اور بچانے کی جنگ میں کسی کو عوامی مسائل سے سروکار نہیں۔ کراچی والے اپنے حقوق کے حصول اور مستقبل کے لیے 8 نومبر کو اہل خانہ سمیت باغ جناح پہنچیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ملیر کے ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پارٹی صدر انیس قائم خانی و دیگر اراکین سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی و نیشنل کونسل بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔