نصیر آباد ( کے بی منگی) پاکستان اور ایران کے مابین باہمی تجارت کے حوالے سے دو روزہ آٹھواں مشترکہ بارڈر ٹریڈ کمیٹی کا اجلاس کوئٹہ میں شروع۔ متعلقہ سیشن پاکستان کسٹمز کوئٹہ اورچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ کے تعاون سے جاری ہے۔ دو طرفہ تجارت دو نوں برادر اسلامی ممالک اور وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار کلیکٹر کسٹمز اپریزمنٹ اینڈ فیسی لیٹیشن کوئٹہ عبدالوحید مروت نے افتتاحی اجلاس کے دوران کہی۔پاکستان ہمارا برادر اور اسلامی ملک ہے بہترین کاروبار فضا کے لئے ہم یہاں آئے ہیں ایرانی وفد کے سربراہ مندنہ زنگانہاں۔ ٹریڈ کے حوالے سے ہر سال مشترکہ بارڈر اجلاس منعقد کی جاتی ہے جس میں بہت سے کاروباری مسائل اور خاص کر ایرانی صوبہ سیستان بلوچستان اور پاکستانی صوبہ بلو چستان اور مقامی چیمبر آف کامرس کے مسائل پر بھی غور کیا جاتاہے۔ آخری مرتبہ یہ میٹینگ 19 اور 20 نومبر 2019 کو ایران کے شہر زاہدان میں منعقد ہوء تھی۔ یاد رہے کہ مذکورہ میٹنگ ایک بار کوئٹہ میں اور دوسری بار سیستان بلوچستان کے دارلخلافہ زاہدان میں منعقد ہوتی ہے۔ ایرانی قونصیلٹ جنرل کوئٹہ حسن درویش وند بھی ایرانی وفد میں شامل تھے۔ اجلاس دو روزہ ہے۔ جس میں تمام متعلقہ محکموں کے نمائندے کے علاوہ زہدان میں تعینات پاکستانی قونصیلٹ جنرل محمد رفیع بھی شامل ہیں۔
پاک ایران بارڈر ٹریڈ کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد
Oct 21, 2020