اسپین کے اڈرین اوٹائگوئی نے ا سکاٹش اوپن گالف چیمپئن شپ جیت لی

لندن (پی پی آئی ) ہسپانوی گالفر اڈرین اوٹائگوئی نے اسکاٹش اوپن گالف چیمپئن شپ جیت لی۔ انہوں نے انگلینڈ کے گالفر میٹ والیس پر فتح حاصل کی۔اسکاٹش اوپن گالف چیمپین شپ سینٹ اینڈریوز میں کھیلی گئی۔ گالف کی عالمی رینکنگ میں 248 نمبر پر موجود 27 سالہ ہسپانوی گالفر اوٹائگوئی نے کہا ہے کہ میچ کے دوران انہوں نے اپنی تمام ترتوجہ کھیل پر مرکوز رکھی اور درست شارٹس کا استعمال ٹھیک وقت پر کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔برطانوی گالفر میٹ والیس 71 کے بعد دوسرے نمبر پر رہے۔ اسی طرح چیمپئن شپ میں میٹ والیس کے ہم وطن ساتھی آرون رائے تیسرے، کرس پیسلی چوتھے جبکہ گیرک پورٹیوس پانچویں نمبر پر رہے۔ہسپانوی گالفر اوٹائگوئی نے سینٹ اینڈریوز میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ر اپنی تیسری یورپی ٹور کی فتح حاصل کی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...