ملتان (نمائندہ نوائے وقت) آل پنجاب ووکیشنل ایمپلائز ایسوسی ایشن( اپوا) کے چیئرمین مہر ناصر جاوید نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت پنجاب ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس کے ملازمین کو نہ صرف ٹویوٹا کے مطابق پے سکیل دے بلکہ انہیں ریگولر سٹرکچر بھی دے اور ان کی تنخواہوں کا بجٹ گورنمنٹ آف پنجاب اپنے خزانے سے مختص کرے کیونکہ اکثر طور پر فنڈز نہ ہونے کی صورت میں کئی کئی ماہ تک ملازمین تنخواہوں سے محروم رہتے ہیں اگر اپوا کے جائز مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو وہ مطالبات کے حق میں احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہو جائیں گے۔
وی ٹی آ ئی ملازمین کے مسائل حل کیے جائیں بصورت دیگر احتجاج کرینگے: مہر ناصر جاوید
Oct 21, 2020