گستاخان رسول، صحابہ و اہلبیت کیخلاف جہاد  جاری رہے گا :مفتی یعقوب 

Oct 21, 2020

  میلسی (خبر نگار) اے این آئی پنجاب کے سابق چیف آرگنائزر محمد اسلم خان یوسفزئی کی رہائش گاہ پر محفل میلادالنبیؐ منعقد ہوئی جس کی صدارت مفتی محمد یعقوب سعیدی نے کی جبکہ ،محمود احمد رضا سعیدی، مرید حسین ، حافظ ازمن، راشد رضا،اللہ ڈوایا ، قاضی شعیب ،ساجد حسین ،ارشد علی ، ماجد رضا ،شیخ محمد جہانگیر  نے بارگاہ رسالت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔مفتی محمد یعقوب سعیدی اور مولانا ربنواز سعیدی نے کہا کہ گستاخان رسول، گستاخان صحابہ و اہلبیت کے خلاف جماعت اہلسنت عملی جہاد کر رہی ہے ۔
اس موقع پر مفتی ربنواز سعیدی،قاری حفیظ اللہ مہروی، میاں عزیر الرحمٰن، سید عزیز اللہ شاہ طاہر ودیگر نے شرکت کی۔

مزیدخبریں