کراچی (نیوز ڈیسک) حکومت اپنی ناکامی کو عدلیہ اور افواج کی چھتری تلے چھپانے کی کوشش نہ کرے عمران خان کا بار بار یہ کہنا کہ حکومتی فیصلوں میں عدلیہ اور فوج بھی شامل ہے ملک کی سپریم اداروں کو بدنام کرنے کے مترادف ہے یہ بات تحریک جانثاران پاکستان کے بانی و چیئرمین پیر قیصر شفیع اللہ نے اپنے بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ناکامی پالیسیوں کا خیازہ مہنگائی کی صورت میں عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔مایوسی اور بے چین عوام کو خانہ جنگی کی طرف لے جارہی ہے کاروباری حضرات حکومت پالیسیوں سے بے حد نالاں ہیں حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے مقتدر حلقے اس کا نوٹس لیں اور ملک کو خانہ جنگی سے دوچار ہونے سے بچائیں انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق تجاوزات کے خاتمے سے پہلے متاثرین کو متبادل جگہ فراہم کرنا حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے پیر قیصر شفیع اللہ نے کہا ٹی جے پی متاثرین کے ساتھ کھری ہے ان کے حقوق کے حصول کیلئے ہر سطح پر جانے کیلئے تیار ہیں۔
حکومت اپنی ناکامیاں فوج اور عدلیہ کی چھتری تلے نہ چھپائے، قیصر شفیع اللہ
Oct 21, 2020