ہانک کانگ کی فضائی کمپنی کا چوتھائی ملازمین فارغ کرنے کا اعلان

Oct 21, 2020 | 16:07

ویب ڈیسک

ہانک کانگ کی سب سے بڑی فضائی کمپنی کیتھے پیسیفک نےاپنی افرادی قوت میں ایک چوتھائی کمی لانے کا اعلان کرتے ہوئے کووڈ۔19 کی وبا کےخلاف اقدام کے طور پر مختصر فاصلے کی پروازیں بند کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے تاکہ کورونا وائرس کو سفر کے بین الاقوامی فضائی ذرائع کے ذریعے پھیلنے سے روکا جا سکے۔اس فیصلے کے تحت کیتھے پیسیفک کا ذیلی ادارہ کیتھے ڈریگن ایشیائی ممالک کے لئے اپنا فضائی ا?پریشن بند کردے گا۔بدھ کو جاری بیان میں کمپنی کے چیف ایگزیکٹو  آگفیسر آگسٹس تانگ نے بتایا کہ جن5300 ملازمین کو نکالا گیا ہے ان میں سے 600 بیرون ملک خدمات انجام دے رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ عالمی وباکا ہوا بازی کی صنعت پر تباہ کن اثر پڑ رہا ہے اور تلخ حقیقت یہ ہے کہ ہمیں ایئرلائن کی بقا کے لئے تنظیم نو سے گزرنا ہوگا۔

مزیدخبریں