وزیر اعظم عمران خان سے اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید خان نے ملاقات کی جس میں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس میں زیر سماعت مختلف کیسز کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ملاقات کے دوران مختلف عدالتوں اور ٹریبونلز میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے متعلقہ زیر التوا مقدمات کے حل کے حوالے سے لائحہ عمل پر بھی بات چیت کی گئی ۔اس دوران آئی لینڈ اتھارٹی آرڈیننس سے متعلقہ معاملات بھی زیر غور آئے۔ وزیر اعظم عمران خان نے مقدمات کی موثر پیروی کے حوالے سے اٹارنی جنرل اور انکی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔
وزیر اعظم اوراٹارنی جنرل کی عدالتوں میں زیر سماعت مختلف مقدمات کےحوالےسےگفتگو
Oct 21, 2020 | 16:23