بھارت: کئی شہروں میں عید میلادالنبیؐ کے جلوس پر لاٹھی چارج‘ پتھراؤ 

اسلام آباد/ نئی دہلی ( عبداللہ شاد+ انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت کے مختلف حصوں میں جشن عید میلاد النبیؐ کے پر امن جلوسوں پر جنونی ہندوئوں کی جانب سے پتھرائو اور پولیس کے لاٹھی چارج کے بعد مسلم کش فسادات نئے سرے سے شروع ہونے کا اندیشہ بڑھ گیا ہے۔ مدھیہ پردیش کے تین شہروں جبل پور، دھر راج پور سمیت گجرات اور اترپردیش کے کچھ علاقوں میں بھی جشن عید میلاد النبیؐ کے موقع پر ہوئی ان جھڑپوں میں سینکڑوں افراد زخمی ہوئے مگر بھارتی میڈیا میں ان خبروں کا مکمل طور پر بلیک آئوٹ کر دیا گیا ہے۔ انتہا پسند ہندوئوں نے اپنے گھروں اور گاڑیوں میں گانے بجانے شروع کر دیئے۔  بی جے پی اور آر ایس ایس کی ان چیرہ دستیوں کے بعد مدھیہ پردیش، گجرات اور اترپردیش میں مسلم کش فسادات کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ اعتدال پسند حلقوں کی جانب سے تنقید کے بعد مدھیہ پردیش پولیس نے ہندو انتہا پسند تنظیموں کے کچھ ارکان کو گرفتار کیا۔  زخمی ہونیوالے مسلمانوں پر دھڑا دھڑ مقدمات درج کئے جا رہے ہیں۔  ادھر بی جے پی کے سینئر رہنما سبرامنین سوامی نے بنگلہ دیش پر حملے کا مطالبہ  کر دیا۔ ٹرین میں انتہا پسند ہندو خاتون نے مسلمان مسافر پر تشدد کیا اور داڑھی نوچ لی۔

ای پیپر دی نیشن