مہنگائی کے اعتبار سے پاکستان کا 43 ممالک میں چوتھا نمبر: اکانومسٹ 

Oct 21, 2021

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) معروف جریدے دی اکانومسٹ نے 43 ممالک میں مہنگائی کے اعدادو شمار جاری کر دیئے۔ رپورٹ کے مطابق مہنگائی کے اعتبار سے پاکستان 43 ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے۔ پاکستان میں گزشتہ ماہ مہنگائی کی شرح 9  فیصد رہی۔ مہنگائی کے اعتبار سے 43 ممالک میں ارجنٹائن پہلے نمبر پر ہے۔ ارجنٹائن میں مہنگائی کی شرح 51.4 فیصد ہے۔ مہنگائی کے اعتبار سے ترکی دوسرے نمبر پر اور شرح 196.6 فیصد ہے۔ برازیل مہنگائی کے اعتبار سے تیسرے نمبر پر ہے۔ مہنگائی کی شرح 10.2  فیصد ہے۔ خطے میں بھارت میں مہنگائی کی شرح  4.3 فیصد ہے۔ جاپان میں مہنگائی کی شرح منفی 0.4 فیصد ہے۔

مزیدخبریں