اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی حکومت نے چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین سینٹ کی سیکورٹی آدھی کر دی اور چیئرمین صادق سنجرانی سے اضافی سکیورٹی واپس لے لی۔ سینٹ سیکرٹریٹ کے مطابق حکومتی فیصلے کے تحت چیئرمین سینٹ نے اضافی سکیورٹی واپس کی جبکہ اضافی سکیورٹی واپس کرنے سے اخراجات میں کمی آئیگی۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کے چار کے بجائے اب 2 اہلکار چیئرمین سینٹ کی سکیورٹی پر مامور ہیں۔ دوسری جانب ڈپٹی چیئرمین سینٹ مرزا آفریدی سے بھی اضافی سکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی حفاظت پر اسلام آباد پولیس کے 4 اہلکار تعینات تھے تاہم اب ان کی سکیورٹی پردو اہلکار مامور ہیں۔