اسلام آباد (خبر نگار خصوصی)پاک بحریہ کے کموڈور حبیب الرحمن کو رئیر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق رئیر ایڈمرل حبیب الرحمن نے 1990 میں پاک بحریہ کی میرین انجینئرنگ برانچ میں کمیشن حاصل کیا،وہ پاکستان نیوی وار کالج اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق رئیر ایڈمرل حبیب الرحمن نے فرانس اور برطانیہ سے مکینیکل انجینئرنگ اور سسٹم انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ کورس میں ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وہ بطور جنرل مینیجر میری ٹائم ٹیکنالوجیز کمپلیکس،ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر ڈاکیارڈ اور کمانڈنٹ پی این ایس جوہر خدمات انجام دے چکے ہیں۔