پاک ایران سرحدوں پر معاشی سرگرمیاں جلد شروع ہوں گی :میرعارف

Oct 21, 2021

دالبندین ( نامہ نگار) صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر محمدعارف محمدحسنی نے پاک افغان اور پاک ایران سرحدوں کی بندش کے بارے میں متعلقہ حکام سے بات کرکے لوگوں کی معاش کے ذرائع بحال کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ اس سلسلے میں کور کمانڈر سے ملاقات کرکے تمام تر صورتحال سے آگاہ کروں گا اپنے جاری کردہ ایک بیان میں صوبائی وزیر میر محمدعارف محمدحسنی کا کہنا تھا کہ برآب چاہ، پتکوک، تفتان میں بازارچہ اور دیگر سرحدی گزرگاہوں کی بندش سے بے روزگاری کے سبب عوامی مشکلات کا احساس ہے اس سلسلے میں تمام متعلقہ حکام سے بات کررہا ہوں اس کے علاوہ کور کمانڈر بلوچستان کے ساتھ جلد ہی میٹنگ کرکے انھیں عوامی مشکلات اور مسائل سے آگاہ کرکے سرحدوں پر نرمی برتنے کی گزارش کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے حق میں ہیں اور بے روزگاری سے پیدا ہونے والے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں۔

مزیدخبریں