لندن (نیٹ نیوز) دنیا کی معمر ترین ملکہ کا اعزاز حاصل کرنے والی ملکہ برطانیہ 95 سالہ الزبتھ دوم نے عمر رسیدہ افراد کو دیے جانے والا اعزاز ’اولڈی آف دی ایئر‘ لینے سے معذرت کرلی۔ ملکہ برطانیہ نے کہا کہ وہ مذکورہ ایوارڈ کے معیار پر پورا نہیں اترتیں۔ ملکہ برطانیہ نے میگزین کی جانب سے ایوارڈ کی پیش کش کیے جانے پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ ملکہ برطانیہ کی طبیعت ناساز ہونے پر ڈاکٹرز نے چند دن آرام کا مشورہ دیدیا۔