اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور عمر ایوب خان نے اقوام متحدہ کے اقتصادی اور سماجی کمیشن برائے ایشیا اور بحرالکاہل کے آن لائن اجلاس میں شرکت کی۔ انڈونیشیا، تھائی لینڈ، بھوٹان اور بنگلہ دیش کے وزرائے خزانہ نے بھی افتتاحی اجلاس میں شرکت کی۔ عمر ایوب خان نے کہا کہ احساس پروگرام غربت کے خاتمے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ کامیاب جوان پروگرام کے تحت 15 سے 29 سال کے نوجوان روزگار اور کاروبار شروع کرنے کے لیے مالی امداد سے فائدہ اٹھائیں گے۔