اسلام آباد (نامہ نگار) پارلیمنٹ کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی میں انکشاف ہوا ہے کہ نیو بالاکوٹ سٹی پراجیکٹ کا منصوبہ فزیبلٹی کے بغیر شروع کیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ اس وقت کے حالات کی وجہ سے فیزیبلٹی سٹڈی نہیں کی گئی تاہم منصوبے کی ایکنک سے منظوری لی گئی تھی۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ راولاکوٹ میں ڈسٹرکٹ کمپلیکس کی تعمیر میں مذید وقت دینے کیساتھ ساتھ 7کروڑ 43لاکھ روپے زائد ادا کیے گئے،کمیٹی نے معاملے کو دوبارہ ڈیپارٹمنٹل آڈٹ کمیٹی کی نگرانی میں دیکھنے کی ہدایت کر دی۔
نیو بالاکوٹ سٹی پراجیکٹ کا منصوبہ فزیبلٹی بغیر شروع کیا گیا، پی اے سی میں انکشاف
Oct 21, 2021