لاہور (نامہ نگار) چوکی ایئر پورٹ پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ گوجرانوالہ کا رہائشی اشتہاری ملزم تاج جوکہ کروڑوں روپے مالیت کے بوگس چیکس کے مقدمات میں راولپنڈی پولیس کو عرصہ دراز سے مطلوب ہے وہ لاہور ایئرپورٹ سے بیرون ملک فرار ہو رہا ہے۔ جس پر چوکی ائیرپورٹ پولیس نے اشتہاری ملزم محمد تاج کو سپیشل چیکنگ و ناکہ بندی کے دوران گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کو گرفتار کر کے راولپنڈی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔