کرونا‘ پی اے سی نے آڈیٹر جنرل کی رپورٹ جائزہ کیلئے طلب کر لی 

اسلام آباد (نامہ نگار) پبلک اکائونٹس کمیٹی نے کرونا سے متعلق آڈیٹر جنرل کی رپورٹ جائزہ کے لئے طلب کر لی اور ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز اتھارٹی میں خلاف ضابطہ طور پر بھرتیاں کئے جانے کا معاملہ دوبارہ محکمانہ اکائونٹس کمیٹی میں زیر غور لانے کی ہدایت کر دی۔ پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی رانا تنویر حسین کی صدارت میں گزشتہ روز ہوا۔ جس میں وزارت صنعت و پیداوار کے سال 2019-20 کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔ ملازمین کا معاملہ ابھی ایف آئی اے نے فائنل کرنا ہے۔ رکن کمیٹی منزہ حسن نے کہا کہ کہ جنہوں نے بھرتی کی تھی پہلے تو ان سے پوچھیں، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ آدھی اسمبلی تو ہماری جعلی ڈگریوں پر بیٹھی ہوئی ہے۔ رکن کمیٹی مشاہد حسین سید نے کہا کہ لوگوں کو نوکریوں سے نکالنا زیادتی ہو گی۔ وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت، قومی ورثہ اور ثقافت شفقت محمود نے کوویڈ 19کے تعلیم پر نقصانات کے حوالے سے رپورٹ کا اجرا کر دیا۔ رپورٹ کو ادارہ تعلیم و آگاہی اثر نے یونیسف کے تعاون سے مرتب کیا۔ وفاقی وزیر شفقت محمود نے اپنے ورچوئل خطاب میں کہا کہ اس مطالعے نے ہماری توجہ سنجیدہ تعلیمی مسائل کی طرف مبذول کرائی ہے اور یہ  پالیسی سازی میں ہماری مدد کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی بنک کے مطالعے کے مطابق پاکستان میں تعلیمی انحطاط 75 فیصد ہے جو کہ ہمارے لیے حقیقی چیلنج ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ورلڈ بنک کے 250 ملین امریکی ڈالر کے تعاون سے وفاقی وزارت تعلیم، صوبوں کے ساتھ مل کر پسماندہ اضلاع کے لیے انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنے، سکول سے باہر کے بچوں پر توجہ دینے اور تعلیمی غربت کو کم کرنے کے لیے ایک پروجیکٹ شروع کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن