ملتان (سپورٹس ڈیسک) ٹی 20 ورلڈ کپ کے ساتویں میچ میںنیمبیا نے نیدر لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔164 رنز کا ہدف حریف ٹیم نے 19 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔نیدرلینڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 164رنز بنائے۔ میکس ڈون نے چھ چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 70 رنز کی اننگز کھیلی ۔ ٗ سٹفین نے دو چوکوں کی مدد سے 17 رنز ٗ رولف 6 ٗ کولسن ایکرمین نے ایک چوکے اورایک چھکے کی مدد سے 35 ٗ سرکٹ ایڈورڈز نے بغیر آئو ٹ ہوئے 21 رنز بنائے۔ نمبیا کی جانب سے با ئولر ڈیوواٹس نے ایک جبکہ جین فرائی لنک نے دو وکٹیں حاصل کیں۔بعد میں بیٹنگ کرتے ہوئے نمبیا کی ٹیم نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے166رنز بنائے۔ بلے باز سٹیفن براڈ نے تین چوکوں کی مدد سے 19 ٗ زینی 15 ٗ کیرج ولیم 11 ٗ گیر ہیرڈ نے چار چوکوں کی مدد سے 32 ٗ ڈیوڈ وائس نے چار چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 66 رنز کی اننگز کھیلی۔ کلاسن ٗ ایکرمین ٗ گوگٹن اور پیٹر سیلر کے ایک ایک شکارکیے۔
نیمبیا نے نیدر لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی
Oct 21, 2021