ملتان (خبر نگار خصوصی) سی سی آر آئی ملتان میں آج زراعت سے وابستہ سینئر زصحافیوں کے وفد نے کپاس کے تجرباتی کھیتوں کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان ڈاکٹر زاہد محمود نے ادارہ میں ہونے والی تحقیقاتی سرگرمیوں ،اغراض و مقاصد اورکپاس کو درپیش مستقبل کے چیلنجز اور ان سے نپٹنے کے لئے ادارہ ہذا کی جانب سے کی گئی پیشرفت اور منصوبہ بندی بارے تفصیلی گفتگو کی۔صحافیوں کے وفد نے پنجاب سیڈ کونسل کے اجلاس میں سی سی آر آئی ملتان کی منظور ہونیوالی6 نئی اقسام نئی بی ٹی اقسام سی آئی ایم663,سی آئی ایم 678،سی آئی ایم785،سائیٹو533 اور سائیٹو535 جبکہ ایک نان بی ٹی قسم سائیٹو226 اور دیگر اقسام کی کارکردگی کا معائنہ کیا۔ ا س کے علاوہ وفد کو ادارہ ہذا کے تجرباتی فارم پر مصنوعی بارشوں کی ٹیکنالوجی، لیف ٹیکنالوجی اور گلابی سنڈی روک تھام سے متعلق ادارہ ہذا میں تیار کی پنک بول وورم منیجر مشین کے بارے میں بھی آگاہی فرام کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سی سی آر آئی ملتان کے ہمراہ انفارمیشن آفیسر ساجد محمود ا وردارہ ہذا کے زرعی سائنسدان بھی موجود تھے۔
سی سی آر آئی ملتان میںصحافیوں کے وفد کا کپاس کے تجرباتی کھیتوں کا معائنہ
Oct 21, 2021