اوسٹیو پروسس بیماری، ادارہ بحالی معذوراں’’پی ایس آر ڈی‘‘ کی آگاہی مہم 

لاہور(سٹی رپورٹر)ادارہ بحالی معذوراں(پی ۔ایس۔آر ۔ ڈی) عالمی دن برائے اوسٹیوپروسس کے ضمن میں  انٹرنیشنل اوسٹیو پروسس فائونڈیشن کے ساتھ مل کرانکی عالمی آگہی مہم میں ہر سال شامل ہوتا ہے ، دنیا بھر میں لگ بھگ 200 ملین افراد اس بیماری کاشکار ہیں جس کی وجہ سے ہر 3 سیکنڈ میں ایک فریکچر ہوتا ہے۔ پچاس سال سے زائد عمر کی ہر تین میں سے ایک عورت اورہر پانچ میںسے ایک مرد  اس کا شکار ہوتے ہیں۔تمام جوانوں کو اپنی ہڈیوں کی مضبوطی کو اولین ترجیح دینی چاہئے،  مضبوط، صحت مند ہڈیاں اور پٹھے ہی بڑھاپے میں آپ کو  چست  اور دیر تک کارآمد رکھنے کی ضمانت ہیں۔پی ۔ایس۔ آر ۔ ڈی آسٹیو پروسس کی روک تھام اور علاج کے بارے میں سماجی شعور اجاگر کرنے کے لئے  پی ۔ایس۔ آر۔ ڈی کے ہسپتال کے آئوٹ ڈور میں مریضوں اور ان کے ساتھ آئے ہوئے لوگوں کی آگہی کے لئے ایک ہفتہ سے مہم چلائی جارہی ہے ۔ پی۔ایس۔ آر۔ ڈی معاشرے میں ہڈیوں کی صحت اور دیگر متعلقہ مسائل کی بہتری کے لئے کام کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن