جج ویڈیوسکینڈل میں فردجرم کیلئے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان طلب

اسلام آباد(وقائع نگار)انسدادسائبر کرائم کی خصوصی عدالت کے ڈیوٹی جج راجہ جواد عباس حسن کی عدالت جج ویڈیوسکینڈل میں فردجرم کی کاروائی کیلئے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو طلب کرلیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران ملزمان میاں طارق، نادرخان اور حنزہ عارف کے علاوہ دیگر عدالت پیش ہوئے، عدالت نے فردجرم کیلئے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو طلب کرتے ہوئے سماعت25نومبر تک کیلئے ملتوی کردی۔

ای پیپر دی نیشن