اسٹیو پوروسس بیماری کے عالمی دن پر مختلف آگاہی سرگرمیوں کا اہتمام

Oct 21, 2021

لاہور (سٹی رپورٹر) پاکستان سمیت دنیا بھرمیں اسٹیوپوروسس کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ اسٹیوپوروسس ایک ایسی بیماری ہے جس  میں عمر کے ساتھ ساتھ ہڈیاں کمزور اور بھربھری ہو جاتی ہیں۔ حالیہ دو سالوں میں جب سے کرونا وبا آئی ہے، یہ بیماری زیادہ تیزی سے پھیل رہی ہے۔ جس کی وجہ کرونا کے دوران لوگوں کا گھروں میں زیادہ رہنا اور وٹامن ڈی کی کمی ہے۔بروقت تشخیص اور علاج معذوری سے نجات کی وجہ بن سکتی ہے۔اسکاٹ مین فارماسیوٹیکلز نے لوگوں میں آگاہی کیلئے مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا۔ سنٹرل پارک میڈیکل کالج، آرتھرآئٹس کیئر فاؤنڈیشن اور اسکاٹ مین فارماسیوٹیکلز کے اشتراک سے آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا ۔واک میں پروفیسر ڈاکٹر نگہت میر ، پروفیسر ڈاکٹر سمائرا فرمان، پروفیسر ڈاکٹر وقار فاروقی، پروفیسر ڈاکٹر محمد احمد سعید، ڈاکٹر محمد رفاقت حمید کے علاوہ میڈیکل طلبا، مریضوں اور عام عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔سنٹرل پارک ٹیچنگ ہسپتال میں جوڑوں کے امراض کے شبعہ کا اجراء  ہو چکا ہے۔ یہ شعبہ سپیشلسٹ ڈاکٹروں اور قابل عملہ کی نگرانی میں جوڑوں ہڈیوں اور پٹھوں سے متعلقہ بیماریوں کی تشخیص اور علاج سے متعلق عالمی معیار کی سہولیات فراہم کررہاہے۔

مزیدخبریں