گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سٹی پولیس آفیسر کیپٹن (ر)سید حماد عابدنے گزشتہ روزعیدمیلاد النبی ؐکے خیر و عافیت سے گزرنے پر تمام عہدیدران و ممبران ضلعی امن کمیٹی، صدور انجمنِ تاجران، منتظمین جلوس و محافل،میڈیا نمائندگان، تمام مکاتبِ فکر کے علمائے کرام اور شہریوں کے تعاون پر ممنون ہیں۔ ضلع بھر میں نو محافل اور بانوے جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے 3500سے زائدپولیس افسران وجوانوں اورقومی رضاکاروں نے الرٹ رہتے ہوئے ڈیوٹی سرانجام دی۔ ضلعی پولیس گوجرانوالہ نے تمام جلوسوں اور محافل کی سیکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کر رکھے تھے۔ ریجنل پولیس آفیسر عبدالکریم اورسٹی پولیس آفیسر کیپٹن رسید حماد عابدبھی خودروٹس پر موجود رہے۔ علاوہ ازیں جلوسوں کے برآمد ہونے اورمحافل کے انعقاد پر خو د مانیٹرنگ کرتے رہے۔انہوں نے12ربیع الاول کے موقع پر پوری جانفشانی اور تندہی سے فرائض انجام دینے والے پولیس افسران اورجوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ ریجنل پولیس آفیسر عبدالکریم نے کہا کہ12ربیع الاول کے موقع پر جانفشانی اور تندہی سے فرائض انجام دینے والے پولیس افسر اورجوان قابل ستائش ہیں۔