گوجرانوالہ:مساجد ،گلیاں اور بازار رنگین برقی قمقموں سے جگمگا اٹھے


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) عید میلادالنبیؐ شان و شوکت اور مذہبی جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا،مساجد ،گلیاں اور بازار رنگین برقی قمقموں سے جگمگا اٹھے اور پورے شہر کو دلہن کی طرح سجایہ گیا،ہر طرف صبح بہاراں کا دلکش منظر دیدنی تھا،جلوس میلاد کی گزر گاہوں کو سر سبز جھنڈیوں، جھنڈوں ،بینرز ،آرائیشی محرابوں، فلیکسوں سے خوبصورت سجایا گیا۔عید میلاد النبی ؐ کا مرکزی جلوس پیر محمد داود رضوی ودیگر علماومشائخ کی قیادت میں شیرانوالہ باغ جی ٹی روڈ سے نکالا گیا جس میں شہر بھر  سے نکلنے والے1400 سے زائد جلوس شامل ہوئے  مرکزی جلوس مقرر راستوں سے ہوتا ہوا میلاد مصطفی چوک گھنٹہ گھر دروروسلام اور صاحبزادہ پیر محمد داود رضوی کی دعائے خیر سے  اختتام پذیر ہوا۔دعا سے قبل ناظم جماعت مولانا حافظ محمد رفیق قادری ،مہر عدیل عارف  نے کمشنر گوجرانوالہ ڈی سی او ،سی پی او،چیئرمین بین مذاہب امن کمیٹی قاری محمد سلیم زاہد و دیگر کا بہترین انتظامات پر شکریہ ادا کیا  جلوس کی 200 سے زائد سنی فورس،رضائے مصطفی پاکستان ودیگر تنظیموں کے رضاکاروں نے مولانا حافظ محمد رفیق قادری،حافظ مہر محمد عدیل عارف کی نگرانی میں ڈیوٹیاں بھی انجام دیں بعد ازاں میلاد مصطفی چوک میں سالانہ مرکزی محفل میلاد کانفرنس پیر محمد داود رضوی کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں علامہ پیر محمد اجمل رضاقادری,علامہ محمد خالد حسن مجددی،مولانا محمد اکبر نقشبندی،قاری اعظم چشتی،مولانا عبدالجلیل،صوفی منیر قادری، مفتی علامہ محمد ابو بکر صدیق قادری، علامہ محمد عبدالمجید کیلانی اور تنظیمات اہلسنت کے قائدین اور احباب نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن