وکلائ‘ کسان اور کارکن مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر دستی کا انوکھا احتجاج 

ملتان‘ وہاڑی‘ مظفرگڑھ‘ قطب پور‘ بوریوالہ (سپیشل رپورٹر‘ ڈسٹرکٹ رپورٹر‘ کرائم رپورٹر‘ نامہ نگار) مہنگائی کے خلاف جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کئے گئے‘ ملتان بنچ کے علاوہ چیئرمین عوامی راج پارٹی نے گدھے پر سوار ہو کر جبکہ کسان اتحاد نے بھی میپکو اور مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا‘ تفصیلات کے مطابق  صدر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان سید ریاض الحسن گیلانی نے کہا کہ ہمارے ہاں ہر روز نیا بجٹ بنتا ہے۔ ہم آئی ایم ایف سے قرضہ لے رہے ہیں ، پنجاب حکومت 37 نئی گاڑیاں منگوانے کے چکر میں ہیں، وکلاء تنظیموں سے مشاورت کے بعد لائحہ عمل اپنائیں گے۔ ملک میں مہنگائی کا طوفان ہے۔حکومتی رٹ نظر ہی نہیں آتی، شہر ملتان میں سٹریٹ کرائم اور ڈکیتیاں بڑھ گئی ہیں۔جمشید دستی نے مہنگائی کے خلاف انوکھا احتجاج کرتے ہوئے گدھے پر سوار ہوکر احتجاجی ریلی نکالی،،ریلی میں سینکڑوں موٹر سائیکلوں پر سوار پارٹی کارکنوں نے بھی شرکت کی،،ریلی جھنگ روڈ سے کچہری چوک تک نکالی گئی،،ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جمشید دستی کا کہنا تھا کہ کرپٹ حکومت چور دروازے سے آئی ۔ ذوالفقار اعوان مرکزی صدر پاکستان کسان اتحاد کی قیادت میں مہنگائی کے خلاف ریلی نکالی گئی جو ملتان روڈ،وہاڑی بازار،گول چوک سے ہو کر پریس کلب کے سامنے آ کر اختتام پذیر ہوئی ریلی میں مہنگائی اور واپڈا میپکو کے خلاف جبکہ پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی گئی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر ملک ذوالفقار اعوان نے کہا کہ موجودہ حکومت مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام ہو چکی ہے کسانوں سمیت ہر پاکستانی مہنگائی کے بوجھ تلے دب چکا ہے ۔ایم پی اے میاں ثاقب خورشید نے بھی گول چوک میں جلوس نکالا اور مطالبہ کیا کہ حکومت عوام کو ریلیف دے۔ مظاہرہ میں سٹی کونسلر رانا فخر اسلام،عمار اعجاز چوہدری،حکیم محمد سعید،طارق گرامی،راو اسحاق خان،،شیخ ظفر شہزاد،بابا یعقوب لنگاہ سمیت کثیر تعداد میں شہری موجود تھے اس موقع پر مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے مہنگائی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ضلع لودھراں کے انفارمیشن سیکرٹری فاروق ھاشمی اور انجمن تاجران رانا ریاض احمد کی قیادت میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی احسن رحمانی جنرل سیکرٹری جنید ہاشمی نوید بھٹہ عظیم ہاشمی اور رانا مرتضی ڈاکٹر افضال اور شعیب احتشام راشد ٹرنک سٹور ملک مشتاق تھہیم اور شہروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اس موقع پرمزید کہا گیس بجلی کی قیمت میں اضافے سے مہنگائی کی وجہ سے عوام کی زندگی اجیرن بن گئی اور گھی 400 روپے کلو چینی 110 روپے کلو تک چلی گئی تاجران نے کہا کہ چھوٹے تاجران پر روزروز جرمانے کرنے کے بجائے بڑی فیکٹریوں کے خلاف ایکشن لیا جائے حکومت اب ناکام ہو چکی ہے اور اب عوام پھر نوازشریف اور شہباز شریف کو یاد کر رہے ہیں اور اب وقت دور نہیں جب مسلم لیگ ن کی حکومت ہوگی۔ 

ای پیپر دی نیشن