لاہور(سپورٹس رپورٹر) ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں فاتحانہ آغاز کیلئے قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ نے کھلاڑیوں کی ٹریننگ شروع کروا دی، جس کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔قومی ٹیم کے نئے بیٹنگ کوچ سابق آسٹریلوی کرکٹر میتھیو ہیڈن نے ٹیم کو یو اے ای میں جوائن کیا تھاجس کے بعد وہ شاہینوں کو بلے بازی کے گر سکھا رہے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں کی ٹریننگ کی ویڈیو جاری کی گئی، جس میں بیٹنگ کوچ بال کروا کے کھلاڑیوں کو شاٹ کھیلنا اور بولرز کا سامنا کرنا سکھا رہے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلے باز کے اچھے شاٹ کھیلنے پر کوچ تالیاں بجا کر اْس کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں اور وہ ان آئوٹ سوئنگ کھیلنے کی تکنیک بتا رہے ہیں۔