میرے ہوتے میرٹ ردی کی ٹوکری میںنہیں پھینکا جائیگا: رمیز راجہ 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے کرکٹ کلبوں کے صدور سے نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں ملاقات کی ۔ پہلے مرحلے میں سنٹرل پنجاب کے کلبوں کے صدور سے ملاقات کی ۔انہوں نے کہا کہ کلبز کے مسئلے مسائل سے واقف ہوں ۔ آپ لوگوں کو کہیں جانے کی ضرورت نہیں ہے سیدھا میرے کمرے میں آئیں ۔ میں آپ لوگوں کی عزت کروں گا آپ مجھے عزت دیں ۔مسائل زیادہ ہیں۔ پچز و کوچز کا معیار اچھا نہیں ہے ۔بچے جتنے زیادہ میچز کھیلیں گے اتنی جلدی بہتر ہوں گے اور خامیوں کا پتا چلے گا ۔پی سی بی کے دروازے ہر وقت آپ لوگوں کے لیے کھلے ہیں ۔ کالج اور فرسٹ کلاس کرکٹ صرف آپ لوگوں کی وجہ سے ممکن ہے۔ پاکستان ٹیم کو نمبر ون بنانے کی سوچ رکھنی چاہیے۔ میرے ہوتے ہوئے میرٹ ردی کی ٹوکری میں نہیں پھینکا جائے گا۔پیسے کی بجائے عزت کو ترجیح دینی چاہیے ‘میں اپنا کیرئیر چھوڑ کر پی سی بی میں آیا ہوں ‘تین سال کی مدت میں پی سی بی سے ایک پیسہ بھی نہیں لوں گا۔

ای پیپر دی نیشن