وہاڑی (کرائم رپورٹر) صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے وژن کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی ہدایت پر پنجاب بھر میں عشرہ شان رحمت اللعالمینؐ مذہبی عقیدت و احترام اور جوش و جذبے سے منایا گیا جو کہ نبی اکرم ؐ سے ہم سب مسلمانوں کی والہانہ محبت اور عقیدت کا اظہار ہے عشرہ شان رحمت اللعالمنؐ منانے سے پوری دنیا پر واضح ہو گیا ہے کہ امت مسلمہ آپس میں متحد ہے اور نبی آخر الزماں اور انکی ناموس پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ انہو ں نے ان خیالات کا اظہار ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام تحصیل کونسل ہال وہاڑی میں محفل نعت اور نعتیہ مشاعرہ کے انعقاد کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مبین الہی، ممبر قومی اسمبلی طاہر اقبال چوہدری، اے ڈی سی ریونیو اشفاق الرحمن، اے سی وہاڑی محمد جعفر چوہدری، ایم پی اے و صوبائی پارلیمانی سیکرٹری رائے ظہور احمد کھرل کے بیٹے رائے مبشر کھر ل، چیئرمین پرسن ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی چوہدری صفدر علی گجر، چیئرمین مارکیٹ کمیٹی عبدالحنان بدھ، ممبر پنجاب بار کونسل راؤ شیراز رضا، صدر چیمبر آف کامرس شیخ نعیم پاشا، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر انجم اقبال، سی ای او ایجوکیشن محمد صہیب عمران، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم، سی او تحصیل کونسل ناصر نعمان شاہ، سی او ایم سی راؤ نعیم خالد، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت رانا محمد عارف، سیکرٹری ڈی آر ٹی اے کامران انور، ڈی ایس پی مظہر حیات، پرنسپل یونیورسٹی آف ایجو کیشن ڈاکٹر اسرار احمد شیخ، پرنسپل گورنمنٹ کالج وہاڑی پروفیسر ڈاکٹر محمد صفدر رانا، صدر انجمن تاجران طاہر شریف گجر نے شرکت کی۔