کراچی (سٹی نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے جوائنٹ سیکریٹری سید قدیم شاہ نے پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں اور بجلی کے نرخوں میں ہوشروبا اضافہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی کی نام نہاد تبدیلی سرکار نے مظلوم عوام پر پیٹرول بم گرا کر انہیں جیتے جی مار ڈالا غریب اور متوسط طبقہ پہلے ہی مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ آکر خودکشیوں پر مجبور ہے حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک تباہی کے دوراہے پر کھڑا ہے انہوں نے مزید کہا کہ پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے عوام پر مزید بوجھ پڑے گا اور روز مرہ کی اشیاء مزید مہنگی ہو جائیں گی۔
تبدیلی سرکارنے پیٹرول بم گر ا کرمظلوم عوام کو جیتے جی مار ڈالا، قدیم شاہ
Oct 21, 2021