سکھر(بیورورپورٹ) جامعہ اشرفیہ سکھر کے مہتمم و صدر مولانا ڈاکٹر محمد اسعد تھانوی نے مولانا محمد تقی عثمانی کو وفاق المدارس پاکستان کے حالیہ اجلاس میں اراکین ِ مجلسِ شوریٰ کے فیصلے میں بطور صدر انتخاب کئے جانے پرانہیں دلی مبار کبادپیش کی ہے۔ کرتے ہوئے ایک تحریری لیٹر جاری کیا جس میں انہوں نے وفاق المدارس پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نہ صرف پاکستان کے اہلِ علم اور علماء بلکہ دنیا ئے اسلام اور پوری دنیا کے علما ء اور اہل علم آپ کی علمی خدمات کے قدر دان ہیں وفاق المدارس پاکستان کے مقاصد کے حصول اور اس کے معیار کو بلند کرنے میں آپ کے ادارے اور آپ کے برادرِ معظم مولانا محمد رفیع عثمانی مد ظلہم کا بڑا حصّہ ہے