اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے فائونڈر چیئرمین خلیل ستار نے کہا ہے کہ پاکستان کی اکثر آبادی غذائی قلت کا شکا ر ہے، پاکستان جیسے کم آمدن ممالک میں غذا اور غذائیت سے متعلق پالیسیوں پر کم توجہ دی جاتی ہے، غذائیت میں کمی معیاری جانوروں کے گوشت سے پروٹین کی فراہمی سے پوری کی جاسکتی ہے، ماہرین کے مطابق پروٹین میں کمی سے بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت میں بھی کمی آتی ہے جس سے بچوں کی شرح اموات میں ا ضافہ ہواہے۔، ترقی پذیر ممالک میں غذائیت میں کمی سے لوگ قوت مدافعت کم ہونے سے مختلف بیماریوں کا شکار ہیں ، ان ممالک میں ایک سے چار سال کے عمر کے بچوں میں دو تہائی اموات پروٹین کی کمی کے باعث ہوتی ہیں ،نیشنل سائنس کونسل اف پاکستان کے مطابق پروٹین کی کمی سے صحت پر پڑنے والے منفی اثرات کے با عث ملک کی زرعی اور صنعتی پیداوار پر براہ راست اثرا ت مرتب ہوتے ہیں۔
پاکستان کی اکثریتی آبادی غذائی قلت کا شکا ر ہے، خلیل ستار
Oct 21, 2021