اسلام آباد(خبر نگار)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کی مقامی قیادت کا اجلاس اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے سیکرٹریٹ میں منعقد ہواجس میں مسلم لیگ ن اسلام آباد کے صدر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری ،امیر جے یو آئی اسلام آباد مولانا عبدالمجید ہزاروی، صدر نیشنل پارٹی اسلام آباد جمیل احمد خان اور پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے رہنما عبدالکریم شریک ہوئے، عبدالمجید ہزاروی نے کہا کہ انتیس اکتوبر بروز جمعہ اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ ہو گا۔جس میںپی ڈی ایم کی مرکزی قیادت شرکت کرے گی۔، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ نااہل حکمرانوں سے چھٹکارا دلانے کے لیے ہم روز اول سے آواز اٹھا رہے ہیں، اسلام آبادمیں احتجاجی مظاہرہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر ہوگا ،26 اکتوبر کو احتجاجی جلسہ کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوگا جبکہ آج تین بجے بھارہ کہو میں مظاہرہ ہوگا۔