راولپنڈی (جنرل رپورٹر)راولپنڈی میں ڈینگی وائرس کے مریضوں میں اضافہ جاری ہے ،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 89 مریض راولپنڈی کے الائیڈ اسپتالوں میں داخل ہوئے ہیں ،ہولی فیملی اسپتال میں 56 بے نظیر اسپتال میں26 ڈی ایچ کیو اسپتال میں 7 مریض داخل ہوئے رواں سال ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 1813 ہو گئی۔
ڈینگی وائرس سے ٹھیک ہو اسپتالوں سے 1721 افراد واپس گھر گئے ،ڈینگی کے 10 مریض تشویشناک حالت میں ہولی فیملی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
راولپنڈی، 10 ڈینگی مر یضوں کی حالت تشویشناک، مذید 89 متاثر
Oct 21, 2021